شاہ محمود کا سعودی عرب سے پاکستان واپسی کا فیصلہ

August 06, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ نے کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔

کشمیر سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس سے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خطاب کرچکے ہیں۔