مریم نواز کو ان کے بیمار والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، ڈاکٹر عدنان

August 08, 2019

سابق وزیر اعظم نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں ان کے بیمار والد کے سامنے گرفتار کیا گیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ اس سے برا عمل کیا ہوسکتا ہے کہ مریم کی گرفتاری کے وقت ان کی صاحبزادی بھی ان کے ساتھ تھیں، مریم نواز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے بیمار والد سے ملنے کے لیے جیل آئی تھیں۔

واضح رہے کہ آج مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ہفتہ وارملاقات کے لیے جیل گئی تھیں جہاں قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے انہیں اور یوسف عباس کو تحویل میں لے کر نیب دفتر پہنچا دیا تھا۔