راجہ فاروق حیدر کے برادر نسبتی رانا جاوید اقبال اختر انتقال کرگئے

August 15, 2019

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) سینئر صحافی، سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان راجہ فاروق حیدر کے برادر نسبتی رانا جاوید اقبال اختر ڈویژنل آفیسر پاسکو گزشتہ روز اوکاڑہ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم اوکاڑہ کے ممتاز زمیندار اور شریف النفس انسان تھے۔ ان کی وفات پر ان کے عزیزواقارب اور دوست احباب نے گہرے غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔