یونان میں زلزلوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایتھنز (مرزا رفاقت) یونان میں زلزلوں نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں یہ پانچویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریتی کے نواحی علاقے آرکلیو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.2تھی اور اس کی گہرائی60میٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ ہراساں ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، کریتی جزیرے میں اس وقت بہت سارے لوگ چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں جن میں زیادہ تر لوگ دوسرے مالک کے باشندے ہیں۔