پاکستان قیامت تک قائم رہنے کیلئے بنا ہے،طاہرالقادری

August 15, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے،اسے کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والے اپنے ناپاک منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے،21 کروڑ عوام پاکستان کے مالک اس کی طاقت، تحفظ اور بقا کے ضامن ہیں ۔دریں اثنا مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔