سابق مس انڈیا جیوتی مالانی نے بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرلی

August 16, 2019

ممبئی (ایجنسیاں) بھارتی ماڈل اور سابق بیوٹی کوئین جیوتی مالانی نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو بلڈنگ سے گرا کر قتل کر دیا اور خود کشی کرلی۔بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور کے مضافاتی علاقے پتن ہالی جے پی نگر کی رہائشی 32سالہ ماڈل اور سابق مس انڈیا جیوتی مالانی نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو بلڈنگ کی 20 ویں منزل سے نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی۔