دوغلی پالیسیوں اور نعروں سے کشمیر ہرگز آزاد نہیں ہوگا، خورشید شاہ

August 16, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دوغلی پالیسیوں، منافقت کی سیاست اور نعروں سے کشمیر ہرگز آزاد نہیں ہوگا، ہمیں وہ للکار دکھانی ہے جو لیاقت علی خان نے دکھائی تھی، کراچی سے کشمیر تک ہمیں باہر نکلنا ہوگا۔ وہ سکھر میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔