کراچی، کازوے کی ڈمپنگ سائٹ پر تعفن پھیلنے لگا

August 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں کورنگی کازوے پر ڈمپنگ اسٹیشن کے اطراف غلاظت کے باعث شدید تعفن پھیلنے لگا۔

کورنگی کازوے پر ڈمپنگ اسٹیشن کے اطراف آلائشیں اور کچرا پھینکنے کے بعد مٹی بھی نہیں ڈالی جا رہی جس کے باعث تعفن پھیلنے سے اطراف کی آبادی کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے آج سے ہفتے تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مون سون کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ عید سے قبل ہونے والی شدید بارش کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کاز وے کا طویل حصہ زیرِ آب آگیا تھا اور یہاںپانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ایک ٹریکٹر اور کار بھی پھنس گئی تھی جبکہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔