خواتین نے زور آزمائی کے کھیلوں میں ملک کا نام روشن کیا

December 31, 2015

کراچی......2015ء میں خواتین نے زور آزمائی کے کھیلوں میں پاکستان کا خوب نام روشن کیا بلکہ تاریخ بھی رقم کی۔
زور آزمائی کے کھیل جن میں خواتین نے بھی اپنی موجودگی کا احساس غیر معمولی اندازدلایا۔

2015 ءمیں خواتین لفٹرز کی کارکردگی شاندار رہی، ٹونئکل سہیل، سونیا عظمت اور شازیہ کنول نے پہلی مرتبہ عمان میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور تینوں نے گولڈ میڈلز جیتے۔

نیلم ریاض نے ایفرو ایشیا ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی۔ وہ صرف ایک کلووزن کے فرق سے کانسی کا تمغہ حاصل نہ کر سکیں۔

خواتین کا زور آزمائی کے کھیلوں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔ جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر میڈلز کے حصول کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔