وزیراعلیٰ سندھ کا لاڑکانہ میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس

August 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی لاڑکانہ رینج سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعہ کی وجوہات اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کی ہر طرح سے مدد کی جائے اور ضلعی انتظامیہ قبائلی جھگڑوں کو مزید بڑھنے سے روکے۔