لیبرپارٹی نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تحریک کا اعلان کردیا

August 18, 2019

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )لیبر پارٹی کی جانب سے کشمیر پر ہنگامی تحریک کا اعلان لیبر پارٹی کے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار اور سابق ممبر محمد اعظم نے لیبر پارٹی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو آرٹیکل 370 کے ذریعے ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے حالیہ اقدام سے دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو میں اضافہ ہو گا آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیری عدم تحفظ کا شکار ہوں گے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی نفری کے اضافے پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا جس میں بھارت نے ایک لاکھ اسی ہزار مزید نفری مقبوضہ کشمیر میں بھیجی گئی ہے جہاں پہلے ہی سات لاکھ بھارتی افواج موجود ہےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں مقبوضہ کشمیر کا بیرونی دنیا سے مواصلاتی رابط اور رسائی منقطع کرنےمقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو نظربندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے سی ایل پی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی 1947/48 کی قراردادوں پر عمل کرے آرٹیکل 370 کے ذریعے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو بحال رکھے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بحالی کے ساتھ ساتھ تمام سفری پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے مقبوضہ وادی سے فوجیوں کے انخلا کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کیا جائے بھارت بین الاقوامی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے ۔