بھارتی مسلمانوں پر ظلم، درگاہ اجمیر کے متولی بھی بول پڑے

August 18, 2019

بھارت میں مسلمانوں سے ظالمانہ سلوک پردرگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی بھی بول پڑے، انھوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیسا ظلم ہورہا ہے،یہ بھارت کے مسلمانوں کیلئے کیسا یوم آزادی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سرور چشتی نے ویڈیو پیغام میں بھارت کے مسلمانوں سے ایک ہونے کی اپیل کی ہے، انھوں نے راجستھان میں گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پہلو خان کے کیس میں نامزد 6 ملزموں کو بری کرنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، سرور چشتی نے سوال اٹھایا کہ کیا آسمان سے بھوت پریتوں نے آکر پہلو خان کا قتل کیا؟

سرور چشتی کا کہنا تھا کہ پہلو خان کے دو بیٹوں کو بھی مویشی اسمگلنگ کے الزام میں ڈال رکھا ہے۔ پہلو خان کو اپریل 2017 میں مویشی اسمگلنگ کے الزام پرگاؤ رکشکوں نے قتل کردیا تھا۔