مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں، شہریار آفریدی

August 19, 2019

جرمنی (پ ر) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو بھارتی ظلم اور بربریت کے خلاف تحریک کشمیرجر منی کے زیراہتمامHanover صوبائی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے صدر پرویز خالد، منیر حسین ہاشمی، پروفیسر شفیق کمبوہ، الیاس چوہدری، شیخ ذوالقرنین، قاضی افضال اور محمد ٹکا کر رہے تھے۔ مظاہرے میں پاکستان کے وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدو جہد میں تنہا نہیں نریندر مودی کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں مودی جو حرکتیں اور غیر قانونی حربے استعمال کر رہا ہے،اس سے تحریک آزادی کشمیر کو فائدہ ہو رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول ہوئی ہے کشمیری عوام اور قیادت بھارت کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے اور حکومت اور پاکستان کے عوام ان مشکل ترین حالات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے صدر پرویز خالدنے کہا کہ مودی جیسے دہشت گرد نے جس طرح کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے انسانی حقوق کی پامالیاں کی جارہی ہیں عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر کے حالات پر توجہ دی جائے۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں مردوں،عورتوں اور بچوں نے شرکت کی، بھارت کے ظلم اور بربریت کے خلاف نعرے لگائے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں قتل عام بند کیا جائے، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، بھارتی درندہ صفت فوج کشمیر سے نکل جائے اور مسلسل کرفیو ختم کیا جائے، انٹر نیٹ اور ٹیلیفون سروس بحال کی جائے غذا اور ادویات کی قلت کو ختم کیا جائے۔