شمائل بٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا چارج سنبھال لیا

August 19, 2019

خیبر پختون خوا کے نئے ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

شمائل بٹ کو گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے لطیف یوسف زئی کی جگہ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا تعینات کیا ہے۔

ان کی تعیناتی کا اعلامیہ ایک ماہ قبل جاری کیا گیا تھا تاہم اس وقت وہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، حج سے واپسی پر شمائل بٹ نے اپنے عہدے کا چارج آج سے سنبھال لیا ہے۔