مسئلہ کشمیر: ٹرمپ کا مودی کو کشیدگی کم کرنے پر زور

August 20, 2019

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کرکے پاک بھارت تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گڈلے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم سے تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہوگن گڈلے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔