زیادہ نمک دل کی بیماریاں پیدا کرتا ہے، استعمال بتدریج کم کرکے صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے، تحقیق

August 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی (نیوز ڈیسک) انسانی جسم کو تمام افعال مناسب انداز میں انجام دینے کیلئے سوڈیم کی معمولی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور عموماً یہ مقدار نمک (سوڈیم کلورائیڈ) سے مل جاتی ہے۔ لیکن آج جس زیادہ مقدار میں انسان نمک استعمال کر رہے ہیں اس سے دنیا بھر میں قلب و عروقی یعنی دل کے مسائل (کارڈیو ویسکیولر) بڑھ رہے ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین طب دہائیوں سے ان مسائل پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے جس سے یہ طے نہیں ہو پاتا کہ نمک کی محفوظ مقدار کیا ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ طے نہیں ہو پاتا کہ نمک کا استعمال کتنا کم کرنا چاہئے۔ لیکن اب تازہ ترین تحقیق سے سابقہ تحقیق کے نتائج کو نقائص سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماہرین نمک کی جتنی مقدار کو پہلے محفوظ قرار دیتے تھے اس سے بھی کم مقدار استعمال کرنا چاہئے۔