سافٹ بال انسڑکٹر ایلن رینی کراچی پہنچ گئے

August 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعرات سے کراچی میں شروع ہونے والے تین روزہ سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک کی نگرانی کے لئے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے سینئر انسڑکٹر مائیکل ایلن رینی کراچی پہنچ گئے ۔سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری آصف عظیم، نائب صدرذیشان مرچنٹ و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔