داعش آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے،امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

August 21, 2019

کراچی(نیوزڈیسک )امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ داعش آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے،دوسری جانب ایران پر بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے 27 لاکھ بیرل ایرانی تیل مارکیٹ سے نکلوا دیا ،تفصیلات کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعتراف کیا ہے کہ داعش کے جنگجو بعض علاقوں میں قوت پکڑ رہے ہیں اور وہ آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروپ کی حملے کرنے کی صلاحیت کو محدود کردیا گیا ہے۔