پاک روس فوجی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

August 21, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان اور روس نے ماسکو میں مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع اکرام الحق نے جبکہ روسی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومین نے کی۔ فریقین نے فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں، خفیہ معلومات اور دفاعی صنعت میں تعاون سے متعلق امور سمیت باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی اور انہیں بروئے کار لانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔