بھرتی مکمل کرنے کیلئے قرعہ اندازی جلد کی جائے:ریلوے ہیڈکوارٹرکومراسلہ ارسال

August 21, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے ریلوے کی خالی اسامیوں پربھرتی کے عمل کومکمل کرنے کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرکوقرعہ اندازی کاعمل جلد شروع کرنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ چندماہ قبل ملتان سمیت ریلوے کے تمام ڈویژنوں میں مختلف شعبوں کےسکیل ایک تا 5 کی سیکڑوں خالی اسامیوں پربھرتی کاعمل شروع کیا گیا تھا، جس میں سکروٹنی کاعمل مکمل کرکے جسمانی معیارکے ٹیسٹ سمیت انٹرویوبھی مکمل کرلئے گئے تھے، تاہم ملک بھرمیں لاکھوں درخواست دہندہ ہونے کی وجہ سے وفاقی وزرات ریلوے نے تمام ڈویژنوںمیں جاری بھرتی کے عمل کوعارضی طورپرروک دیاتھا، بعدازاں تمام ڈویژنوں کوہدایت کی گئی کہ بھرتی کے معیار پر پورا اترنے والے تمام امیدواروں خواہ انہوں نےنے جسمانی ٹیسٹ اورانٹرویودیا یا نہیں دیا تمام کوقرعہ اندازی میں شامل کرکےبھرتی کا عمل مکمل کیا جائے، بتایاجاتاہے کہ قرعہ اندازی کے لئے ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ٹیم نامزدکی جائے گی،دوسری طرف بھرتی التواء میں جانے سے ملک بھر کے لاکھوں امیدواروں کو مایوسی کا سامنا ہے ۔