تنظیم اردو لوٹن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان منایا گیا

August 22, 2019

لوٹن (پ ر) ’’تنظیم اردو‘‘ لوٹن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان منایا گیا۔ تقریب کی صدارت کونسلر طاہر ملک پیر آف لوٹن نے کی اور سید غلام رب رضوی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ جلسہ میںلوٹن باروکونسل کے کونسلرز اور دیگر پاکستانیوں اور کشمیریوں نے تقاریر کیں اور کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ جلسہ کے اختتام پر پاکستان کے حفظ و بقا کی دعا مانگی گئی۔