غصہ بجا ہے لیکن میئر کراچی شہریوں کو امتحان میں نہ ڈالیں،آفاق احمد

August 22, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میئرکراچی کا غصہ بجا ہے لیکن ٹیکس نہ دینے کا مطالبہ کرکے انہیں شہریوں کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہئے، میئر کراچی اب تک وضاحتوں اور جواب جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ میںپیش ہوتے رہے ہیںاب انہیں بدامنی کیس میںفریق بن جانا چاہئے تاکہ کراچی اور کراچی والوں کے لئے اعلیٰ عدلیہ سے ہی کچھ ریلیف حاصل کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر مکینوں کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آفاق احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کو صرف کراچی کے وسائل سے دلچسپی ہے لیکن وسائل پیدا کرنے والے یہاں کے عوام اور انکے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔