شیریں مزاری کاخط، پریانکا چوپڑا سے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کا مطالبہ

August 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بدھ کے روز یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فورکو خط ارسال کر دیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شیریں مزاری نے خط میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے، پریانکا چوپڑا ان اقدامات اوربھارتی وزیردفاع کی جوہری دھمکیوں کوکھلے عام سپورٹ کررہی ہیں۔پریانکا چوپڑا کے بیانات سے اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیرکا عہدہ مذاق بن کررہ گیا ہے، انہیں فوری طور پر اس عہدے سے ہٹایا جائے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی نسل کشی، قتل عام، فاشزم کی نازی ڈاکٹرین ہے، ان کی حمایت میں پریانکا کے بیانات اقوام متحدہ کی امن اورخیرسگالی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔خط میں اقوام متحدہ کی گڈ ول سفیر پریانکاچوپڑا کی ساکھ پر سوالات اٹھاتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گڈول سفیرایٹمی جنگ کی حامی ہیں، پریانکا چوپڑاامن کے بجائے ایٹمی جنگ کاپیغام د ے رہی ہیں، ان کارویہ جانبدارہے اور یہ رویہ اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالات اٹھاتاہے۔