حضر ت عثمان غنی ؓ کا عہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب،ذوالفقار گھمن ،طاہررضابخاری

August 22, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نےکہا کہ حضر ت عثمان غنی ؓ کا عہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آپ ؓ کی سیرت وکردار اُمّت کے لیے روشنی اوراہنمائی کا مظہر ہے ۔ایوان اوقاف میں منعقدہ "حضرت عثمان غنی ؓ کانفرنس سے مولانا شفیق احمد پسروری ، مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری اور مفتی محمد رمضان سیالوی نے اظہار خیال کیا۔