صوبے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا احتجاجی مظاہر ہ

August 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے علیحدہ صوبے کےقیام کا وعدہ پورا نہ کرنے پر حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت پارٹی کے سربراہ فرازنون نے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل پہلے 100 روز میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا اور خطے کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے سرائیکی وسیب کی ترقی کے لئے صوبہ سرائیکستان کا قیام انتہائی ضروری ہے جس کے لئے وسیب کے لوگ آخری حد تک جائیں گے۔