سابق بھارتی وزیر خزانہ ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے

August 22, 2019

بھارت کے سابق وزیر خزانہ چدم برم کو چار روزہ ریمانڈ پر تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے چدم برم کو تفتیش کے لیے 26 اگست تک سی بی آئی کے حوالے کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم پر ان کے دور وزارت میں کی گئی کرپشن کے الزامات ہیں، عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری نہ ملنے پر چدم برم کو گذشتہ رات ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔