کالج اساتذہ کے مسائل فوری حل کئے جائیں،سپلا

August 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسو سی ایشن کراچی ریجن کی ریجنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کراچی ریجن کے صدر پروفیسرمنور عباس کی زیرِ صدارت گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سپلا کے مرکزی صدر پروفیسرسیدعلی مرتضیٰ اور دیگر کے علاوہ کراچی بھر کے ٹاؤن اور یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروفیسرسید علی مرتضیٰ، پروفیسرمنور عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کالج اساتذہ کے سرورس اسٹرکچر فورٹیئر فارمولہ پر نظر ثانی کے لیے قائم کمیٹی کو اتنا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور اب صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواکے کالج اساتذہ کو فورٹیئر پر نظر ثانی کر نے کے بعد اب فائیوٹیئردیا جا چکا ہے جبکہ صوبہ سندھ کے کالج اساتذہ اب تک 1991؁ء کے فورٹیئر پر گذارا کر رہے ہیں۔ سپلاکے رہنماؤں سندھ کے کالج اساتذہ کے فورٹیئر فارمولہ، گریڈ اٹھارہ اور انیس اور ڈی پیز کی سینیارٹی لسٹوں کے اجراء سمیت دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔