انٹربینک میں ڈالر کی قدر70اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کم ہوگئی

August 23, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 158.70روپے سے کم ہو کر 158روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے گھٹ گئی۔