کراچی میں مون سون 15 ستمبر تک رہنے کی توقع

August 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی مون سون

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران خلیج بنگال اور بھارتی ساحل اوڑیسا کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، مون سون سسٹم بننے کے بعد اس کا رخ اگر مغرب کی جانب رہا تو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں مون سون کا موسم 15 ستمبر تک رہنے کا امکان ہے، مون سون سسٹمز خلیج بنگال سے کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

پچھلےدو سسٹم کی طرح ایک اور سسٹم خلیج بنگال اور بھارتی ساحل اوڑیسا میں بننے جارہا ہے جو آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران ہوا کے کم دباؤ کی شکل اختیار کرلے گا، اس کے بعد ہی مون سسٹم کی شدت اور اس کے ٹریک کے بارے کچھ کہا جاسکتا ہے۔

مون سون سسٹم نے اگر اپنا رخ مغرب یا جنوب مغرب کی جانب کیا تو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بادل برس سکتے ہیں۔

واضحرہے کہ پچھلا سسٹم شہر میں دو روز کے دوران 200 ملی میٹر تک بارش برسا چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارکائیول ڈیٹا کے مطابق اگست 1979 میں 262.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جو اب تک کا بلندترین ریکارڈ ہے، جبکہ حالیہ سسٹم کی شدت کا اندازہ اس کی تخلیق کے بعد ہی ممکن ہوگا۔