ڈکیت گروہ کے کارندوں سمیت 17 ملزمان گرفتار، طلائی زیورات، اسلحہ برآمد

August 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ کار کو روک کر تلاشی کے دوران اس میں سوار افراد نے فرار کی کوشش کی جس پر پولیس نے 2ملزمان احسان احمد اور سناب گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2پستول کار کی سیٹ کے نیچے سے ایک لیڈ یز پرس میں موجود 6تولہ سونے کے زیورات اور کار کی ڈگی سے متعدد جعلی نمبر پلیٹ برآمد کرلیں ،دریں اثنا پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 15ملزمان کو گرفتا رکرکے بھاری مقدار میں منشیات،گٹکا، ماوا اور اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان میں کمسن بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم یاسین بھی شامل ہے، شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق ملزم نے سات سالہ بچی کو ملیر ندی کے قریب زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے ، پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال روانہ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، شاہراہ فیصل پولیس نے فضل الرحمن اور عمران خان کو گرفتار کرکےڈھائی کلو گرام چرس ،آرٹلری میدان پولیس نے ملزم پرویز کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی ،بغدادی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مبین اور عبدالوہاب کو گرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلیے،سکھن پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکرکے چرس اور گٹکا برآمد کرلیا ، اقبال مارکیٹ پولیس نے م عدنان عرف عدو کو گرفتار کرکے چرس ،گلشن اقبال پولیس نے مزمل، یوسف کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا ، ایک اور کارروائی میں کیبن کے مالک محمد فیصل کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔