امریکا نے عراق میں اسلحہ ڈپوپر اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی

August 24, 2019

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ماہ عراق میں ایرانی اسلحے کے ڈپو پر بم حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔یہ تصدیق ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو واضح طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ حالیہ فضائی کارروائی ان کے ملک نے کی، جس کے نتیجے میں عراق میں ایرانی نیم فوجی فورسز کی پشت پناہی میں کارفرما فوجی اڈے اور اسلحے کے ڈپو کو ہدف بنایا گیا ہے۔