اظہر شاہ سائیکلنگ فیڈریشن کےصدر منتخب

August 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سید اظہر علی شاہ بلا مقابلہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ کرنل صدف اکرم سینئرنائب صدر، زارا کمال نائب صدر اور جان عالم خازن منتحب کر لئے گئے۔ سیکرٹری اور دیگر عہدوں کے لئے انتخابات 26 اگست کو ہوں گے۔ پشاور میں ہونے والے انتخابات کیلئے صدارتی امیدوار سید اظہر علی شاہ پاکستان آرمی کے کرنل صدف اکرم کو سینئر نائب صدر اور اسلام آباد کی زارا کمال کو خواتین کی مخصوص نشست پرنائب صدراور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جان عالم کو بلامقابلہ خازن منتحب کر لیا گیا ہے۔