مقبوضہ کشمیر میں جبر، ایل اوسی پر بھی زندگی متاثر، ہروقت خطرے کا سامنا ہے، شہری

August 25, 2019

لاہور(جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرو بربریت جاری ہے۔ ایل اوسی پر بھی زندگی متاثر ہے، شہریوں کا کہناہےکہ ہر وقت خطرےکاسامنا ہے۔ بھارتی فوج کسی بھی وقت ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کردیتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کی جانب سےلوگوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے اورجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے پوری مقبوضہ وادی میں مسلسل سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذ جاری ہے۔ مقامی میڈیاکےمطابق سخت محاصرے کے باعث کشمیریوں کو اس وقت بچوں کی غذااورزندگی بچانے والی اوویات سمیت بنیادی اشیائےضروریہ کی شدیدقلت کاسامناہےاورمقبوضہ وادی ایک بڑے انسانی المیے کا منظر پیش کررہی ہے۔ شہریوں کاکہناہےکہ ایل اوسی پرہروقت خطرہ ہے، کسی بھی وقت گولہ باری شروع ہوجاتی پے زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔