مرید عباس قتل کیس اے ٹی سی منتقل

August 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ منتقل ہوگیااور عدالت نے پولیس کو مرکزی ملزم عاطف زمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا،قبل ازیں تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرایا تھا،مقدمے میں پولیس نے ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو مفرور قرار دے دیا۔