خصوصی افراد کیلئے ایڈوائزری کونسل کا قیام تاریخی عمل ہے،قاسم نوید قمر

August 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے ایڈوائزری کونسل کا قیام تاریخ ساز عمل ہے جس سے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی اور حقوق کا بھی ہر سطح پر تحفظ کیا جاسکے گا، خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ضلع میں خصوصی کورٹس قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جاچکا ہے۔