اسرائیل کے لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے

August 25, 2019

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے جس میں ایک ڈرون فضا میں اور دوسرا زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانے پر اتوار کی صبح حملہ کیا۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حملے میں شامل دو اسرائیلی ڈرون مار گرائے ہیں۔

گزشتہ رات اسرائیل نےشام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملہ کیا تھا، شامی ایئر ڈیفنس نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا تھا جبکہ ایک ڈرون کو مار گرایا گیا تھا ۔

لبنانی حکام کے مطابق شام میں اسرائیلی بمباری سے دمشق میں دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، اس کارروائی کے بعد لبنانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔