میکسیکو، دھمکیاں ملنے کے بعد صحافی کا قتل

August 26, 2019

کراچی (نیوزڈیسک )میکسیکو میں ایک نیوز ویب سائٹ کے سربراہ کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا گیا جو میکسیکو میں رواں سال صحافیوں کے قتل کا دسواں واقعہ ہے۔42سالہ نیویتھ کونڈیس جارامیلو ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کے سربراہ تھے اور ایک ریڈیو اسٹیشن میں اناؤنسر کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے۔میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز ( آر ایس ایف) نے کہا کہ صحافی کے رشتہ داروں کے مطابق نیویتھ کونڈیس کو رواں برس جون اور گزشتہ برس نومبر میں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں اور انہوں نے حفاظتی سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔اے ایف پی کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا کہ نیویتھ کونڈیس جارامیلو کی لاش گزشتہ روز ملی اور ان کے جسم پر کسی تیز دھار چیز سے ہونے والے زخم واضح تھے۔