کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے، مولاناعبدالرحمٰن سلفی

August 26, 2019

کراچی ( )جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے رہنمائوں مولاناعبدالرحمٰن سلفی، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا پروفیسر حافظ محمدسلفی ، علامہ ضیااللہ شاہ بخاری، علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی ودیگر نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے ، 80لاکھ کشمیری مسلمانوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے انہیں انسانی حقوق سے محروم کردیا گیاہے ،کاروبار، تعلیمی ادارے بند، قحط کی صورتحال ہے دنیا سے تعلق ختم کردیا گیااس سارے عمل پر ردعمل فطری ہوگا۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اقوم متحدہ اپنی فوج کشمیر میں بھیجے ۔