شعیب اختر آپریشن کے بعد مداحوں سے ملنے کیلئے تیار

August 29, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شعیب اختر اسپتال میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انکے گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہو چکا ہے، اور وہ اب کافی بہتر ہیں اور درد میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

انھوں نے خیالات کا اظہار اپنے ایک تازہ ویڈیو پیغام میں کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ انھیں کافی لوگوں اور دوستوں نے فون کرکے خیریت دریافت کی اور ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جبکہ کافی لوگ اسپتال بھی آئے، گوکہ اسپتال میں ملنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ دوسرے مریض ڈسٹرب ہوتے ہیں، دوست احباب اور کرکٹ فین اپنی فیملیوں اور بچوں کے ساتھ آتے ہیں۔

اب عوام اور کرکٹ فین کا پیار دیکھتے ہوئے میں نے یہ سمجھا ہے کہ کل فریش واٹر پلیس میلبورن آسٹریلیا میں لوگوں سے ملوں، میں سات بجے وہاں اپنے مداحوں سے ضرور ملونگا۔

جو بھی آنا چاہے وہاں میں ملاقات کرونگا, فریش واٹر پلیس میں آجائیں وہاں میرے دوست آپکا استقبال کرینگے اور مجھ تک پہنچائیں گے، انھوں نے کہا کہ وہ مذاق نہیں کررہے بلکہ بالکل سنجیدہ ہیں۔

شعیب اختر نے اس موقع پر مداحوں کو اپنا ایڈریس نوٹ کرایا، 13/1فریش واٹر پلیس، سائوتھ وکٹوریہ آسٹریلیا، اور کہا کہ اگر مشکل پڑی تو میں خود وہیں آجائوں گا۔