’مودی نے اپنی حرکتوں سے بھارت کو ذلیل کروایا ہے‘

August 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنی حرکتوں سے پوری دنیا میں بھارت کو ذلیل و خوار کروایا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر آج کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’کشمیر آور‘ منایا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی سے لے کرخیبر تک لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں۔

آج ہر شہر اور گلی گلی میں لوگ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم پاکستان حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کس قسم کی تنظیم ہے، جب مسلم ملکوں میں کچھ ہوتا ہے تو اقوام متحدہ غائب ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ عوام ایک ہونے کے لیے کسی سانحے کا انتظار نہ کیا کریں، ہمیں ہر وقت ایک ہونا چاہیے۔