رضا باقر کے دستخط سے کرنسی نوٹوں کا اجراء

August 30, 2019

بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر کے دستخط کے حامل کرنسی نوٹوں کا اجراء آج سے کر دیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے دستخط کے حامل کرنسی نوٹوں کا اجراء بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ذریعے آج (30 اگست) سے شروع ہوا ہے۔

وہ کرنسی نوٹ جن پر ان کے پیش رو کے دستخط ہیں بطور لیگل ٹینڈر زیرِ گردش رہیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رضا باقر کو رواں سال 5 مئی کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا تھا۔