پاکستان کلبھوشن کو کل قونصلر رسائی دے گا

September 01, 2019


پاکستان ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کل بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کل بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کو پاکستانی قوانین کے تحت قونصلر رسائی دے رہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دیے جانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، خطے کا امن خراب نہیں کرنا چاہتے، جنگ آخری آپشن ہوتا ہے، کوئی باشعور ملک یا طبقہ جنگ سے گفتگو کا آغاز نہیں کرتا۔