عمرکوٹ: پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 16 کروڑ روپے کی میگا کرپشن کا انکشاف

September 08, 2019

عمرکوٹ (نامہ نگار) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں سندھ حکومت کے جانب سے واٹرسپلائی اسکیمیں اور دیگر اسکیموں کیلئے ملنے والے 16 کروڑ روپے کی میگا کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ کے افسران اور من پسند ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے جعلی اور ایڈوانس بلوں کے ذریعے 16 کروڑ خوردبرد کرلئے گئے۔ ٹھیکیداروں نے ایڈوانس پیسے لیکر اسکیموں کے کام نہیں کرائے۔ اس سلسلے میں پی پی ایم پی اے علی مردان شاہ کے گاؤں آھوری فارم کی اے ڈی پی اسکیم واٹرسپلائی بھی عرصے سے نامکمل ہے اور لوگ پینے کے پانی کیلئے ترس گئے ہیں اس قسم کی واٹرسپلائی کی اسکیمیں ادھوری رہ گئیں ہیں۔ پیپلزپارٹی ایم پی اے کی شکایت پر اینٹی کرپشن عمرکوٹ کی ٹیم نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ کے آفس پر چھاپہ مارکر 32 فائلوں پر مشتمل ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔