• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے سابق وزیر خزانہ ایپسٹین سے تعلق پر ہارورڈ یونیورسٹی میں عہدے سے مستعفی

امریکا کے سابق وزیر خزانہ لیری سمرز کمسنوں سے جنسی زیادتی کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق پر ہارورڈ یونیورسٹی میں عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ 

لارنس ہنری سمرز انیس سو نناوے سے سن دو ہزار ایک تک امریکا کے وزیر خزانہ رہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سن دو ہزار ایک سے سن دو ہزار چھ تک صدر بھی رہے تھے۔ 

وہ امریکا کی نیشنل اکنامک کونسل کے سن دو ہزار نو سے سن دو ہزار دس تک ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 

لیری سمرز اس سال کے آخر میں عہدہ چھوڑیں گے تاہم اس عرصے میں وہ چھٹیوں پر رہیں گے۔ 

ہارورڈ یونیورسٹی نے لیری سمرز کے خلاف تحقیقات شروع کی تھی، جب انکی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ طلبہ کے سامنے اعتراف کررہے تھے کہ انکا جیفری ایپسٹین سے تعلق رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید