Advertisement

وی وی آئی پیز سمیت بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بند

September 09, 2019
 

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے وی وی آئی پیز سمیت بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے ۔ بھارتی اخبار” دی ہندو“ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر رام ناتھ کی پرواز کے لئے بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی،جس پر تمام متعلقہ حلقوں سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بہت ہو گیا اور بھارت کو اب مزیدرعایت نہیں دی جائے گی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ وی وی آئی پیز کی فلائٹس سمیت بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے حوالے سے مختلف پہلو زیر غور آئے۔


مکمل خبر پڑھیں