14 وزارتیں اور ڈویژنز وزیر اعظم کے ریڈ لیٹر سے بچ گئے

ملک بھر سے
September 09, 2019

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم کی جانب سے وزارتوں، ڈویژنز کے سیکرٹریز کو ریڈ لیٹر جاری کرنے کے ایشو پر 14 وزارتیں اور ڈویژنز وزیر اعظم کے ریڈ لیٹر سے بچ گئے۔ وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار، وزارت خارجہ ، وزارت سیفران، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت قانون و انصاف کو ریڈ لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز، وزارت امور کشمیر، وزارت انسداد منشیات بھی ریڈ لیٹر سے بچ گئیں۔ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، ٹیکسٹائل ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن، ریونیو ڈویژن کو ریڈ لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کو بھی ریڈ لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔ کل 42 وزارتوں اور ڈویژنز میں سے 28 کو ریڈ لیٹر جاری کیا گیا تھا۔