9محرم پولیس نے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

September 09, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان کی سرپرستی میں تمام ڈویژنل ایس پی صاحبان اپنے اپنے ڈویژن میں محرم سکیورٹی کی نگرانی کریں گے اور وقتاً فوقتاً ڈےوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو بریف کریں گے ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق گزیٹڈ افسران اس تمام سکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گی ۔ ضلع ملتان پولیس کے کل1903پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جن میں 32انسپکٹر ،114سب انسپکٹر،214اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 52ہیڈ کانسٹیبل اور1501کانسٹیبلوں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 10ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی جنہیں بوقت ضرورت استعمال کیا جائے گا ۔ ملتان پولیس کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے نیز 1557پولیس قومی رضا کاران اور1914 والنٹئرز بھی معاونت کریں گے۔ انجمن یاد گار حسینی ممتاز آباد کے زیر اہتمام وآ ج 9 محرم الحرام بر بروز سوموار کو جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا علم و ذوالجناح کا واحد جلو س ا مام بار گاہ ممتاز آباد سے دن 12بجے برآمد ہو گا ۔ تحفظ عزاداری حضرت امام حسین پنجاب کے زیراہتمام آج 9محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ حیدری کمیٹی برالنگ دولت گیٹ سے حسب سابق ساڑھے چار بجے سہ پہر حسینی امن ریلی نکالی جائے گی ۔ملتان کی قدیمی و تاریخی مجلس عزا آج 9محرم الحرام کو برمکان عنائیت حسین خان لنگاہ کی رہائش گاہ دوپہر 12بجے دن مجلس عزا ہو گی۔