تشددکےخاتمے کی ضمانت کے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں، ترجمان افغان صدر

September 09, 2019

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسے مذاکرات جاری رکھنا بے معنی ہیں جو تشدد کےخاتمے کی ضمانت نہ دیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

تشددکےخاتمے کی ضمانت کے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں، ترجمان افغان صدر

صادق صدیقی نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر اشرف غنی کا واضح موقف ہے کہ واقعی تشدد کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے، ہماری پوزیشن بہت مضبوط اورمستحکم رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اگر طالبان پر عزم نہیں ہیں، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے تو ہم نہ صرف مذاکراتی عمل پرشک کریں گے بلکہ تشویش کا اظہار بھی کریں گے، جیسا کہ بہت سے لوگوں نے کیا ہے۔

صادق صدیقی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل افغان عوام اور حکومت کی سربراہی میں ہوناچاہیے، افغان حکومت کو کسی بھی امن مذاکرات سے الگ نہیں کرناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 28 اکتوبر کے الیکشن کے بعد مضبوط اور بااختیار حکومت بنے گی،جس سے امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔