Advertisement

ایم ایم عالم اور راشد منہاس کی قربانیاں لازال ہیں، پسما

September 10, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن پسما کے چیئر مین شرف الزماں نے یوم فضائیہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایم ایم عالم اور راشد منہاس کی قربانیاں لازال ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جنگجو پاکستان کا ہیرو ہے مگر فضائیہ کی تاریخ میں نا قابل شکست اور امر ہو جانے والے ہیرو ایم ایم عالم اور راشد منہاس کی قربانیاں لازوال ہیں۔انہوں نےکہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کا مورال بلند کرنے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں