Advertisement

جلوس میں شامل افراد کی ایس او پی کے مطابق تلاشی یقینی بنانے کی ہدایت

September 10, 2019
 

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی اومحمد زبیر دریشک نے امام بارگاہ ممتاز آباد کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب، ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد اظہر حسین گیلانی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی چیک کی اور جوانوں کو بریف کیا، انہوں نے جلوس پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ محنت اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،جلوس میں شامل ہونے والے تمام افراد کی ایس او پی کے مطابق تلاشی کو یقینی بنائیں، جلوس کے ختم ہونے تک اور جب تک جلوس پرامن طور پر منتشر نہ جائے ڈیوٹی پر الرٹ رہیں۔،تمام پولیس افسران بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ لازمی پہنیں گے اور اپنا کارڈ آویزاں کریں گے، جلوس روٹ سے گزرنے والی ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزاریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہ ہو،سی پی او نے اپنے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے ساتھ ساتھ چلیں ڈیوٹی کو چیک کریں ۔


مکمل خبر پڑھیں